بچہ پیدا ہونے کے کتنے دن بعد ہمستری کرنا جائز ہے
عنوان:
مولانا صاحب بچے کی پیدائش کے کتنے دن بعد شوہر اپنی بیوی سے مباشرت کرسکتا ہے؟ اگر خون نہ آتا ہو تو کیا چالیس دن سے پہلے بھی مباشرت کرسکتے ہیں؟ میں نے سنا ہے کہ اگر نفاس ختم ہونے کے بعد بھی اپنی بیوی سے مباشرت کرتے ہیں تو عورت کا دودھ حرام ہوجاتا ہے اب یہ دودھ بچہ کو پلاناجائز نہیں؟ برائے کرم جلد از جلد رہنمائی فرماویں۔
سوال:

جواب نمبر: 21043
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(م): 438=438-4/1431
بچے کی پیدائش کے بعد جو خون آتا ہے اس کو نفاس کہتے ہیں اور وہ زیادہ سے زیادہ چالیس دن تک آسکتا ہے، نفاس کے دوران بیوی سے مباشرت تو حرام وناجائز ہے، ہاں نفاس کا خون بند ہونے کے بعد بیوی سے مباشرت (ہمبستری) جائز ہے۔ اگر چالیس دن سے پہلے بند ہوجائے تو خون بند ہونے کے بعد مباشرت کرسکتے ہیں، آپ نے جو بات سنی وہ درست نہیں ہے، عورت کا دودھ حرام نہیں ہوتا، بچہ کو پلانا جائز ہے۔
Sharing is caring!