پیٹ کے درد سے شفاء کا وظیفہ

اب تو انسان جیسے مشین بن کررہ گیا ہے ۔دن رات کی بھاگ دوڑ کے نتیجہ میں بھی اسکے بدن میں درد ہونے لگتا ہے ،کسی مرض کی وجہ سے بھی متواتر درد رہنے لگتا ہے تو اسکا روحانی علاج کرنا صائب عمل ہے۔دو استعمال کرکے بھی جب افاقہ نہ ہوتو اس آیت مبارکہ کو دعا ل کا ویسلہ بنانا چاہئے ۔اگر مریض کے جسم کے کسی بھی حصے میں دَرد ہو رہا ہو، شرط ہے چوٹ نہ لگی ہو ہڈی نہ ٹوٹی ہو تو قرآنِ کریم کے پارہ نمبر 30 کی سورة الزلزلة کی یہ دونوں آیاتِ مُبارکہ سات مرتبہ پڑھ کر مریض کے دائیں کان میں آہستہ سے پھونک ماریں مگر یہ خیال رہے کہ یہ آیاتِ مُبارکہ پڑھتے ہوئے آپ کی آواز مریض نہ سُن سکے۔ دَم مُبارک یہ ہے” :إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ زِلْزَالَهَا ،وَأَخْرَجَتِ الْأَرْضُ أَثْقَالَهَا”بفضل تعالٰی مریض کو دردوں سے نجات ملے گی اور جب بھی کسی کو یہ مسئلہ لاحق ہے کوئی بھی نمازی پرہیزگار انسان یہ عمل کرے۔میرے پاس ایک چھوٹا سا وظیفہ ہے‘ پیٹ کا درد ختم کرنے کیلئے جو آپ سب کو بتانا چاہتے ہیں۔

یہ وظیفہ مجھے ایک آنٹی نے بتایا تھا‘ میرے پیٹ میں سخت درد تھا اور میں ہسپتال ڈاکٹر کے پاس گئی تو وہاں ان آنٹی نے میرے لیے یہ وظیفہ پڑھا تو میرا درد فوراً ٹھیک ہوگیا۔ سب سے پہلے اول و آخر درودابراہیمی پڑھیں درمیان میں سات مرتبہ سورۂ لہب پڑھ کر چاہے تو پھونک مار لیں یا دعا کردیں ان شاء اللہ آرام آجائے گا۔ میں نے جس پر بھی دم کیا اسے فوراً آرام آگیا۔ پیٹ میں درد کی وجوہات بے شمار ہیں اصل علاج تو یہ ہے کہ درد کی وجہ تلاش کر کے اس کا علاج کیا جائے ۔ عارضی اور فوری طور پر پیٹ کےدرد سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ عمل کیا جائے۔میدہ کی طرح باریک پسا ہوا نمک ایک چاول وزن کے برابر ایک ٹی اسپون پانی میں ڈال دیں اور ایک مرتبہ”اللّهُ لَآ اِلٰـهَ اِلَّاهُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ”پڑھکر پانی پر دم کر کے پئیں۔ پانی پیتے وقت منہ شمال کیطرف ہونا چاہئی

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.