ایساامام مسجد جس نے چھ مرتبہ اپنی بیوی کو طلاق دی

ایسا امام مسجد جس نے چھ مرتبہ اپنی بیوی کو طلاق دی اور چھ مرتبہ حلالہ کر وایا، شمع نامی خاتون نے بتایا کہ اس کا خاوند امام مسجد تھا اور ہماری شادی ارینج میرج تھی میرا خاوند غصے والا اور جھگڑا لو اور قوم پرست شخص تھا۔ کیوں کہ میرا تعلق اس کی برادری سے نہ تھا جس کی وجہ سے اس کے خاندان میں بھی اس چیز کو لے کر لڑائی جھگڑے چلے جن کا بہانہ بنا کر اس نے شادی کے دو ڈھائی سال بعد مجھے طلاق دے دی۔ اس وقت میرا ایک بچہ تھا۔ طلاق کے بعد میں اپنے والدین کے گھر واپس آ گئی اور اپنے بچے کے حصول کے لیے بے چین رہی۔

اسی دوران مجھے میرے خاوند نے میرے خاوند نے پیغام بھیجا کہ میں بچہ نہیں لے جانے دوں گا اور جہاں جاؤ گی وہاں چین سے بیٹھنے بھی نہیں دوں گا اور مجھ پر دباؤ ڈال کر حلالہ کا کہا گیا اور حلالہ کے لیے میرا نکاح اپنے ایک دوست سے کر دیا جس کے ساتھ میں ایک دن رہی اس کے بعد اس کے دوست نے مجھے طلا ق دی اور میں نے عدت پوری ہونے کے بعد اپنے پہلے شوہر سے شادی کر لی۔

شمع نے اپنی آپ بیتی سنا تے ہوئے بتا یا کہ اس طرح مجھے میرے امام مسجد شوہر نے چھ مرتبہ طلاق دی اور چھ مرتبہ مجھے حلالہ کے عمل سے گزرنا پڑا۔ شمع نے آخر کار تنگ آ کر صارم برنی ٹرسٹ میں پناہ لے لی اور ٹرسٹ کے بانی صارم برنی جو پروگرام میں شریک تھے نے بتا یا کہ شمع دماغی طور پر بہت متاثر ہو چکی تھی۔جب یہ ہمارے پاس آ ئی۔ اس نے تنگ ا کر ہمارے پاس پناہ لی اور اب اس نے اپنے بچوں سے دوری صرف اس وجہ سے برداشت کی ہوئی ہے کہ یہ نکاح اور حلالہ کا سلسلہ ختم ہو اور شمع اب ہمارے پا س ہے۔ ہم نے اس کے شوہر کے خلاف علاقہ مکیوں کو تمام حالات بتائے جنہوں نے اس کے امام مسجد شوہر جو وہاں مسجد میں فرائض سر انجام دے رہا تھا کو مسجد سے نکال دیا اور اب وہ کسی اور علاقے کی مسجد میں امامت کر وا رہا ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.