عورتوں میں بے اولاد ی کی بڑی وجہ انڈوں کا نا بننا یا پھر کمزور ہونا، احتیاطی تدابیر

آجکل عورتوں میں بیضے یعنی انڈوں کے نا بننے کا عمل عام ہوچکا ہے ۔جس کیوجہ سے خواتین اولاد جیسی نعمت سے محروم ہوتی جارہی ہیں۔ بہت عرصے تک دوائی کھانے سے بھی بیضے نہیں بنتے۔ بلکہ بعض اوقات دوائیں ٹھیک طرح سے کام بھی کرتی ہیں۔لیکن اس کے باوجود بھی اولاد پیدا نہیں ہوتی ۔ کیونکہ بعض دفعہ انڈے پیدا کرنے سے پہلے باقی نظام کا بھی درست کرنا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ جس کی طرف خاص توجہ نہیں دی جاتی جس کیوجہ سے علاج ناکام ہوجاتا ہے ۔ بیضے پیدا کرنے والے دواؤں کا استعمال کرنے سے پہلے کچھ باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔

سب سے پہلے پیریڈز کا نارمل ہونا بہت ضروری ہے اگر پیریڈز کی باقاعدگی کا سامنا ہے پیریڈز کھل کر نہیں آتے ہیں یا کم آتے ہیں یا پھر درد کے ساتھ آتے ہیں ۔ یا پھر مکمل طور پر پیریڈز بند ہوچکے ہیں تو ایسی صورت میں سب سے پہلے پیریڈز کی خرابی کا مسئلہ دور کرنا چاہیے ۔دوسرے نمبر پر رحم کی اصلاح کرنا بہت ضروری ہوتا ہے ۔ اگر رحم کے مقام پر سوجن یا درد ہے تو ایسی صورت میں سوجن کے باعث ٹیوبز بند ہوجاتی ہیں۔ رحم کی سوجن کے باعث یا دوسری کسی بھی صورت میں اگر ٹیوبز بند ہوجاتی ہیں۔ تو بیضہ دانی میں انڈے پیدا ہوبھی جائیں تو راستہ بند ہونے کیوجہ سے نالیوں میں آ ہی نہیں پاتے ۔اولاد پیدا ہونے کےامکانات بہت کم ہوجاتے ہیں۔ لہذا بیضہ پیدا کرنے والی ادویات کے استعمال سے پہلے رحم کی کمزوری اور رحم کی سوجن کا علاج کرنا چاہیے ۔

اگر ٹیوبز بند ہیں تو کھولنے والی ادویات کا استعمال کرنا چاہیے ۔ جب پیریڈز نارمل ہوجائیں رحم بھی ٹھیک طرح سے مکمل کام کرنے لگ جائے ۔ ٹیوبز میں کسی طرح کی تنگی اور رکاوٹ نہ رہے ۔ اس کے بعد بیضہ پیدا کرنے والی ادویات اور نسخہ جات کا استعمال کیا جائے تو ایسی صورت میں اولاد پیدا ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوجاتے ہیں۔ آج ہم آپ کو بیضے یعنی انڈے پیدا کرنے کے گھریلو نسخوں کے بارے میں بتائیں گے ۔اس مقصد کیلئے پہلا نسخہ اس کے تین اجزاء ہیں اسگند ناغوری ، کوزہ مصری اور ملٹھی ہیں ۔ جبکہ ملٹھی کو کسی چھری یا چاقو کی مدد سے اوپر سے آہستہ سے صاف کرلیں

اس کے بعد تینوں چیزوں کو باریک پیس کر ان کا سفوف بنا کر رکھ لیں ۔چھوٹا چمچ صبح ناشتہ سے ایک گھنٹہ پہلے اور شام کو عصر کی نماز کی بعد تازہ پانی سے استعمال کرلیں ۔ رحم کی سوزش سوجن یا ورم کا خاتمہ ہوجائیگا اور رحم انڈے پیدا کرکے عورت کو اولاد پید ا کرنے کے قابل بناتا ہے ۔ اس کے علاوہ تین عدد کھجوریں لے کر گھٹلیاں نکال کر تین عدد کالی مرچ لے لیں ان دونوں چیزوں کو ایک گلاس دودھ میں رات بھر کیلئے ڈال کر رکھ دیں صبح نہار منہ ان کو گرینڈ کرکے دودھ میں پی لیں تین ہفتے تک مسلسل استعمال کرنے سے رحم کی کمزوری دور ہوجائیگی یہ انڈے پیدا کرنے میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.