ہمبستری میں موٹی عورت مزہ دیتی ہے یا پتلی

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) خوبصورت نظر آنے کے لیے انسان کی جسامت کتنی ہونی چاہیے؟ یہی سوال ہے جو ہمیشہ لوگوں کے ذہنوں میں گردش کرتا رہتا ہے۔ برطانوی خاتون 33 سالہ یویت کاستر نے بھی اسی سوال کا جواب ڈھونڈنے کی کوشش کی۔ وہ کہتی ہیں، زندگی میں میرا وزن ڈرامائی طور پر گھٹتا بڑھتا رہا ہے۔ بچپن میں میں بہت موٹی تھی، لڑکپن میں بہت دبلی پتلی ہو گئی اور اس کے بعد بھی میرے وزن میں کمی و بیشی ہوتی رہی۔میں نے میڈیا پر چلنے والی من گھڑت کہانیوں پر کبھی یقین نہیں کیا جن میں کہا جاتا ہے کہ اگر آپ دبلے پتلے ہیں تو آپ کے لیے سب کچھ بہتر ہوتا ہے۔ لیکن غیر شادی شدہ خاتون ہونے کے ناطے میں ہمیشہ یہ سوچا کرتی تھی کہ مردوں کو موٹی عورتیں اچھی لگتی ہیں یا پتلی۔

یہ جاننے کے لیے میں نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پرمختلف ناموں سے 2پروفائلز بنائےں، ایک پر میں نے اپنی 18سائز کی تصویر لگائی اور دوسری پر 10سائز کی۔ 5دن بعد میری موٹی تصویر والی پروفائل پر مجھے 18پیغام موصول ہوئے، 74لوگوں نے مجھے پسند کیا اور 81نے میری پروفائل کا معائنہ کیا جبکہ دبلی پتلی تصویر والی پروفائل پر مجھے 36پیغام ملے، 211لوگوں نے اسے پسند کیا اور 210افراد نے پروفائل کا معائنہ کیا۔ موصول ہونے والے پیغامات میں کچھ زیادہ فر ق نہیں تھا، زیادہ تر مردوں نے صرف ”ہائے“ کہا تھا۔ میری پروفائلز کو پسند کرنے، پیغام بھیجنے اور معائنہ کرنے والوں مردوں میں ہر عمر ، شکل اور سائز کے مرد شامل تھے۔میرا اپنے بارے میں خیال ہے کہ جب میں دبلی پتلی ہوتی ہوں تو اپنے بارے میں کافی متفکر اور پریشان رہتی ہوں۔ سب سے بہتر فلسفہ یہ ہے کہ انسان خود خوش رہے۔ مجھے امید ہے کہ جب آپ خود اپنے ساتھ خوش ہوں گے تو کوئی دوسرا بھی آپ کو پسند کرے گا۔

Sharing is caring!

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.