حضرت محمد ﷺ نے فرمایا:کہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ ایک عورت پچاس مردوں کے ۔۔۔؟؟؟

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے ( قتادہ) سے کہا (آج) میں تم سے ایک ایسی حدیث بیان کروں گا کہ میرے بعد کوئی تم سے بیان نہیں کرے گا میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ فرماتے تھے کہ قیامت کی علامتوں میں سے ایک علامت یہ بھی ہے۔ کہ علم کم ہوجائے اورجہل غالب آجائے اور ز ن ا اعلانیہ ہونے لگے او ر عورتوں کی کثرت اور مردوں کی قلت ہوجائے گی ، یہاں تک پہنچے کہ پچاس عورتوں کا تعلق صرف ایک مرد سے ہوگا۔

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ ایک عورت اپنی دوبیٹیوں کے ساتھ مانگتے ہو ئی آئی، اس نے میرے پاس سوائے ایک کھجور کے کچھ نہیں پایا، تو میں نے وہ کھجور اسے دیدی۔ اس عور ت نے اس کھجور کو دونوں لڑکیوں میں بانٹ دیے اور خود کچھ نہیں کھایا۔ پھر کھڑی ہوئی اور چل دی ، جب نبی کریم ﷺ ہمارے پاس آئے تو میں نے آپ ﷺ سے بیان کیا آپ نے فرمایا: کہ جو کوئی ان لڑکیوں کے سبب سے آز مائش میں ڈالا جائے تو یہ لڑکیاں اس کے لیے آگ سے حجاب ہوں گی۔

رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (سچا) مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اور زبان (کے ضرر) سے مسلمان محفوظ رہیں۔ مہاجر وہ ہے جو اُن کاموں کو چھوڑدے جن سے اﷲ نے منع کیا ہے۔رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آپس میں بغض نہ رکھو، حسد نہ کرو، پیچھے پیٹھ برائی نہ کرو، بلکہ اﷲ کے بندے اور آپس میں بھائی بن کر رہو اور کسی مسلمان کے جائز نہیں کہ اپنے کسی بھائی سے تین دن سے زیادہ ناراض رہے۔

رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رشک دو ہی آدمیوں پر ہوسکتا ہے، ایک وہ جسے اﷲ نے مال دیا اور اسے مال کو راہ حق میں لٹانے کی پوری طرح توفیق ملی ہوئی ہے۔ اور دوسرا وہ جسے اﷲ نے حکمت دی ہے اور وہ اس کے ذریعہ فیصلہ کرتا ہے اور اس کی تعلیم دیتا ہے۔

رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کھاؤ ،پیؤ ،پہنو اور صدقہ کرو، لیکن فضول خرچی اور تکبر کے بغیر (یعنی فضول خرچی اور تکبر کے بغیر خوب اچھا کھاؤ، پیؤ، پہنو اور صدقہ کرو)۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تمہیں اپنے کمزوروں کے طفیل سے رزق دیا جاتا ہے اور تمہاری مدد کی جا

تی ہے۔ رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مسکین اور بیوہ عورت کی مدد کرنے والا اﷲ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.